دنیا بھر میں کام کرنے والی NGOs لاکھوں کی تعداد میں پائی جاتی ہیں۔ ہر NGO ایک خاص مقصد کے لیے وجود میں آتی ہے۔ انکے کچھ بیان کردہ مقاصد ہوتے ہیں اور کچھ اصل مقاصد جو کے بیان کردہ نہیں ہوتے۔ یورپ کے لوگوں میں ایک مقولہ بہت مشہور ہے کہ دنیا میں مفت کھانا نام کی کوئی شے نہیں ہوتی۔ اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ کوئی NGO بھی خدمت خلق کے لیے نہیں ہوتی۔ دنیا بھر میں بہت سے ممالک میں بہت سے تنظیمیں پابندی کا شکار ہوتی رہتی ہیں۔ پاکستان میں بھی کچھ عرصہ پہلے بہت سی ایسی تنظیموں کو بند کر دیا گیا جو ریاست کے مفاد و مقاصد کے مخالف سرگرم عمل تھیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انکے بیان کردہ اور اصل مقاصد میں فرق ہوتا ہے۔ آجکل پاکستان میں ایسی ہی ایک تنظیم عورتوں کے حقوق کے نام پر کو فساد برپا کرنا چاہ رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے عورت مارچ کے نام پر جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ اسلام کے اصولوں اور قاعدوں کے برعکس اور ان اصولوں کو کھلے عام چیلنج کیا جا رہا ہے کہا جا رہا ہے میرا جسم میری مرضی، میں جس کے ساتھ چاہوں جسمانی تعلق قائم کروں جسکا چاہوں بچہ پیدا کروں! کوئی بھی مسلمان ایسا کہنا تو کیا ای...